عثمان بزدار نے پودا لگا

شادمان پارک میکاواکی جنگل میں عثمان بزدار نے پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا

لاہور (لاہورنامہ)وزیر اعظم پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے لاہور میں ٹائیگر فورس ڈے مون سون شجرکاری مہم کے موقع پر پی ایچ اے لاہورکے زیر اہتمام شہر بھر میں ٹائیگر فورس کی مدد سے 50 ہزار ریکارڈ پودے لگائے گئے۔

شادمان پارک میکاواکی جنگل میں سردار عثمان بزدار نے پودا لگا کر ٹائیگر فورس ڈےمون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ میاں محمود الرشید،پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شرکت کی.

اور چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے حکومتی عہدیداران کو شہربھر میں جاری مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ٹائیگر فورس مون سون شجرکاری مہم ڈے کے حوالے سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سمن آباد میں پودا لگایا.

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سمن آباد میں پودا لگایا

جبکہ ٹائیگر فورس شجرکاری ڈے کے حوالے سے ایم پی ایچ اے مسرت چیمہ،

ایم پی اے ثانیہ کامران
ایم پی اے ثانیہ کامرانایم پی اے ثانیہ کامران

، جنرل سیکرٹری پنجاب روبینہ شاہین، صدر جنوبی لاہور ظہیر عباس کھوکھر، اے سی ماڈل ٹاون ذیشان رانجھا نے لبرٹی گول چکر پر پودا لگایا۔

جیلال روڈ جیلانی پارک میں ایم پی اے سعدیہ سہیل،ایم پی اے نیلم حیات، معروف کالم نگار اور سنیئر صحافی سہیل وڑائچ ،اداکار افتخار ٹھاکر اور فلمسٹار میگھا نے جیلانی پارک میں پودا لگایا.

اور اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مہمانان گرامی کو شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تمام شجرکاری پروگرامات میں چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی و دیگر پی ایچ اے کے افسران نے ٹائیگر فورس ڈے مون سون شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے حکومتی عہدیداران، سرکاری اور نجی اداروں کے افسران، عوامی نمائندگان، صحافی حضرات، فلمسٹار اور سٹیج اداکاروں کی میزبانی کی اور شجرکاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شجرکاری میں حصہ لینے والے تمام افراد نے وزیر اعظم پاکستان عمران کی کلین اینڈ گرین مہم کو سراہا۔پی ایچ اے لاہور کے زیر اہتمام ٹائیگر فورس شجرکاری ڈے کے موقع شہر بھر کے تمام پارکوں، شاہراوں اور عوامی مقامات پر شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس کی معاونت ریکارڈ شجرکاری کی گئی۔

پی ایچ اے تمام عہدیداران اور افسران نے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے حکومتی عہدیداران، سرکاری اور نجی اداروں کے افسران، عوامی نمائندگان، صحافی حضرات، فلمسٹار اور سٹیج اداکاروں، ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سرسبز اور شاداب لاہور کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔