لاہور: پی سی بی نے انسداد نسلی تعصب کوڈ جاری کردیا ،تاہم خلاف ورزی پر سخت سزائیں کرکٹرز کی منتظر ہوںگی۔دورہ جنوبی افریقہ میں کپتان سرفراز احمد کی جانب سے نا دانستگی میں اینڈل فیلکوایو کے بارے میں جملے نسلی تعصب کے الزامات کی زد میں آئے، آئی سی سی نے انھیں 4میچز کیلیے معطل کردیا۔اس واقعے سے سبق سیکھتے ہوئے وضع کیے جانے والے کوڈ آف کنڈکٹ کی منظوری جمعرات کو گورننگ بورڈ اجلاس میں دیدی گئی تھی،اب اس کی کاپی پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے،17 صفحات پر مشتمل ضابطہ اخلاق کا اطلاق تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ امپائرز اور ریفریز پر پی سی بی کے زیر اہتمام تمام میچز کے دوران ہوگا۔انسداد نسلی تعصب کوڈ میں مصالحت کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے، پہلے مرحلے پر فریقین کی آ±پس میں اور پھر پی سی بی کی موجودگی میں مصالحت کا موقع ہوگا، پہلی بار اینٹی ریسزم کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑی یا مینجمنٹ اسٹاف کو 4سے 8 میچز کیلیے معطل کیا جا سکے گا، دوسری بار ایسی غلطی دہرائے جانے پر 8میچوں سے تاحیات پابندی تک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، تیسری بار خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی لگ سکے گی۔امپائر یا کسی میچ آفیشل نے پہلی بار ایسی غلطی کی تو ایک سے 3ماہ کی معطلی ہوگی، دوسری بار ایسا عمل دہرایا تو سزا 3ماہ سے تاحیات، تیسری مرتبہ کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، سزایافتہ کھلاڑی یا آفیشل کو انسداد نسلی تعصب تعلیمی پروگرام میں میں شرکت کرنا ہوگی۔#/s#
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM