کراچی(لاہورنامہ)سپریم کورٹ نے کراچی سے تمام سائن بورڈز فوری ہٹانے کاحکم دیدیا،
سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہر سے تمام سائن بورڈز ہٹا کر رپورٹ پیش کی جائے.
چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی بل بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
کمشنر کراچی اور مئیر وسیم اختر عدالت میں پیش ہوئے،ایس ایس پی ساوَتھ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سب سے زیادہ بل بورڈز رہائشی عمارتوں پر لگے ہیں،آپ لوگوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔
چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ کوئی کراچی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ،
کراچی میں بجلی کا بحران بھی بدترین ہوگیا، کراچی میں بجلی کا ترسیلی نظام خراب ہوچکا ہے،سب ایک دوسرے کو مارنے پر تلے ہیں۔