صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

راوالپنڈی (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت کمشنر راوالپنڈی کے دفترمیں آج اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر کمشنر راوالپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمود،ڈی سی راوالپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق،سی ای اوراولپنڈی و دیگرافسران موجودتھے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

کمشنرراولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی اور سی ای اوراولپنڈی نے صوبائی وزیرصحت کو راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی وباء پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی وباء پرقابو پانے کیلئے سرگرمیوں کوتیز کرنے کی ہدایت کی۔

تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات کو انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی خودمانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ انتظامیہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کی تلفی کویقینی بنائے۔

صوبائی وزیر نے عوام سے ڈینگی وباء سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیرپرمکمل عمل درآمدکرنے کی اپیل کی۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے فریم ورک کے تحت کوروناروائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی۔

پنجاب میں ڈینگی کے تدارک،پولیو کے خاتمے اور کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔