لاہور ( لاہورنامہ)پرندوں سے طیاروں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
ہوائی اڈوں پر برڈشوٹر سمیت پرندوں کو بھگانے کے روایتی طریقوں کوبتدریج ختم کیا جائے گا اور ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کئے جائیں گے۔
جناح انٹر نیشنل، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ائیرپورٹ پر جدید خود کار نظام نصب کئے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سی اے اے حسن ناصر جا می نے احکامات جاری کردیئے۔
کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پرندوں کی آمد کی وجہ سے جہازوں اور فضائی سفر کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔
عیدالاضحی پر کراچی پر گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔
ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پرندوں کی آمد میں اضافہ جہازوں کیلئے خطرہ ہیں، بلدیاتی اداروں کو متعدد بار صفائی ستھرائی اور کچرے کو اٹھانے کیلئے کہا گیا لیکن تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔