ڈینگی کے مکمل خاتمہ

ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے معاشرہ کے تمام سیکٹرز کو مل کرکوششیں کرنی ہوں گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران ایس اوپیز پرعمل درآمد نہ کرنے پر سخت کارووائی کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد
ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے معاشرہ کے تمام سیکٹرز کو مل کرکوششیں کرنی ہوں گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

انہوں نے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔
صوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ، ہائرایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا بغورجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈی سی حضرات اپنے علاقہ جات میں ایس اوپیز پرسختی سے عملدرآمدکروائیں۔

متاثرہ علاقہ جات میں مانیٹرنگ کومزید سخت کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمہ کیلئے معاشرہ کے تمام سیکٹرز کو مل کرکوششیں کرنی ہوں گی۔

محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے میں سرگرم عمل ہے۔ڈینگی وباء پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل برائے کارلائے جارہے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ایس اوپیز پرمکمل عملدرآمدکیلئے متحرک ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ شہری اپنے گھروں اور بزنس پوائٹس کو صاف ستھراء رکھیں۔

انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اگلے ہفتے انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا۔