اسلام آباد (لاہورنامہ) سپریم کورٹ نے گیس انفر اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس میں کمپنیوں کی اپیلیں مسترد کر دیں ہیں۔
عدالت نے کہا ہے کہ کمپنیوں کو گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 417 ارب روپے ادا کرنا ہونگے۔
عدالت عظمی کے جسٹس مشیر عالم نے گیس انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کا محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کمپنیوں کو 417 ارب روپے ادا کرنا ہوں گے، کمپنیز کو جی آئی ڈی سی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
سابق حکومت نے گیس پائپ لائن منصوبوں کیلئے سیس کے نام پر ٹیکس لاگو کیا تھا۔
موجودہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے جی آئی ڈی سی کے 220ارب معاف کر دیئے تھے،
اپوزیشن کی تنقید پر حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا تھا۔