پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

چیئرمین ون مین کمیشن مائنارٹیز شعیب سڈل کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین ون مین کمیشن مائنارٹیزشعیب سڈل نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا .

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی راو سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے سابق آئی جی کا استقبال کیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے اتھارٹی بارے تفصیلی بریفنگ دی اور سنٹرکے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایاگیا۔

سابق آئی جی شعیب سڈل کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر اور پکار15کا دورہ کروایا گیا۔

اس کے علاوہ معزز مہمان نے کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا.

اس موقع پر سابق آئی جی کا کہنا تھاکہ دور حاضر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال لازم وملزوم ہے۔

سیف سٹیز منصوبے میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت کا معیار قابل تعریف ہے۔

چیئرمین ون مین کمیشن شعیب سڈل نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

دورے کے اختتام پر اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔