بی آر ٹی منصوبہ

بی آر ٹی منصوبہ میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن پروگرام ہے ، وزیراعظم عمران خان

پشاور (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن پروگرام ہے۔

اس کی 28 کلومیٹر مین آرٹری ہے جبکہ 60 کلومیٹر فیڈر روٹس ہیں ،

میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن
بی آر ٹی منصوبہ میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن پروگرام ہے ، وزیراعظم عمران خان

اس سے پشاور میں ٹریفک بہاو میں بہتری آئے گی ،

مجھے بی آر ٹی منصوبے پر تحفظات تھے لیکن آج کہنا چاہتا ہوں کہ پرویز خٹک آپ ٹھیک تھے،

وزیراعظم عمران خان
بی آر ٹی منصوبہ میٹرو منصوبوں میں تھرڈ جنریشن پروگرام ہے ، وزیراعظم عمران خان

ہم غلط تھے، میں انھیں اور خیبر پختونخوا حکومت کو اس بہترین منصوبے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے چمکنی ڈپو پر بی آرٹی کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

وزیر اعظم عمران خان بی آرٹی کے افتتاح کے لئے چمکنی ڈپوپہنچے تو گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بی آرٹی منصوبے کاافتتاح کیا، جس کے بعد عمران خان کو متعلقہ حکام کی جانب سے بی آرٹی منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے.

ابتدائی طورپر220 ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلیں گی۔30اسٹیشنزکے علاوہ متصل روٹس کیلئے 5سڑکوں کانیٹ ورک بنایاگیاہے، بی آرٹی کا فی اسٹاپ کرایہ 10روپے جبکہ مکمل سفر کا کرایہ50 روپے ہے .

جبکہ بسوں میں انٹرنیٹ اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

جبکہ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں.

خیال رہے بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بی آر ٹی منصوبے کا روٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم کوریڈور سے متصل کمرشل پلازے اور دیگر عمارات کورونا وائرس کے باعث مکمل نہیں کی جاسکیں، جنہیں عنقریب مکمل کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔