موٹروے پولیس کا یوم ِ آزادی

موٹروے پولیس کا یوم ِ آزادی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پرچم کشائی کی تقریب کا انقعاد

شیخوپورہ (لاہورنامہ) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر ملک پاکستان کے تہتریویں یوم ِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے اور اس دن کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

موٹروے پولیس کا یوم ِ آزادی
موٹروے پولیس کا یوم ِ آزادی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لئے پرچم کشائی کی تقریب کا انقعاد

تقریبات کا آغاز قرآن خوانی کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا سے کیا گیا ۔

بعدازاں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی .

جس میں موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔

کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے ڈپٹی کمانڈنٹ ایس پی غلام قادر سندھو کے ساتھ مل کر موٹروے پولیس افسران و ملازمان کی موجودگی میں ےومِ آزادی کا کیک کاٹااور پاکستان زندہ باد اور کشمیر کی آزادی کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ یومِ آزادی تجدید عہد کا دن ہے.

یہ ملک ہمارے آباواجداد نے بہت قربانیوں سے حاصل کیا ہے اور اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ اس پرچم کو اقوامِ عالم میں سر بلند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی آزادی کا دن وزیرِ اعظم پاکستان عمران کی ہدایت پر کشمیری عوام کے لئے آزادی کی آواز بلند کر کے منایا جارہا ہے۔

کمانڈنٹ محبوب اسلم نے کہا کہ آزادی سب کا حق ہے اور کشمیری عوام کو اس حق سے اب زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

زیرِتربیت پیٹرولنگ افسران کو تلقین کرتے ہوئے ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ افسران ہر طرح کی رواداری کا دامن تھامتے ہوئے قائداعظم کے پاکستان کو مزید مضبوط کرنے اور پچھلی نسل کی غلطیوں کو نہ دہرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے.

اور اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں اپنے پیارے ملک کی ترقی اور اس محکمے کی سربلندی کے لیے صرف کر دیں گے۔