کراچی (لاہورنامہ) پاکستان کی 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقاریب منعقد کی گئیں، اور 21 ،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
کراچی میں مزار قائد پر اعزازی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی،
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد تھے۔
لاہور میں مزار اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، مزار اقبال پر پاک فوج کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے،
پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ لی ہے، جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔