وزیراعظم

یوم آزادی کا دن نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کرکے نوجوانوں کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ اقبال کا شعر ٹوئٹ کردیا

اور کہا نوجوانون کیلئے دھرنے کے وقت بھی یہی پیغام تھا آج بھی یہی پیغام ہے ،

آج کے نوجوانوں کیلئے بھی یہ ایک انمول سبق ہے۔

سبق پھر پڑھ صداقت کا ،عدالت کا ،شجاعت کا ،لیاجائےگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا قوم کو 73ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتاہوں ،

ہمارا سفر قائد اعظم کے پاکستان کی طرف شروع ہوگیا ہے، قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے کامیابی کیساتھ نمٹنے پرقوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں، غریب کونقدامداد،اسمارک لاک ڈان کی وجہ سےکیسزکم کرنے کے قابل ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر میں نقصانات کی بھرپائی کررہےہیں جو وراثت میں ملے،

طویل مذاکرات کے بعد آئی پی پیزسےنیا معاہدہ ہوگیاہے، معاہدے سے توانائی پیدوار ی لاگت اورسرکلرڈیٹ میں کمی آئےگی ، اگلا اصلاحاتی ہدف پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریو ں کے نام ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ بہادر کشمیریو ں کو پیغام دیتا ہوں پاکستانی قوم ان کےساتھ ہے ،

بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیریوں کی ہر سطح پر مددکریں گے، 2سال کی جدوجہدکے بعدمعیشت کی بحالی پرقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔