کھلاڑی اناڑیوں کی طرح ملک چلا رہے ہیں تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر سے اُتر نہیں پائی-عابد حسین صدیقی

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ کھلاڑی اناڑیوں کی طرح ملک چلا رہے ہیں تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر سے اُتر نہیں پائی۔ حکومت ملک کو 90 کی دہائی کی طرح محاذ آرائی میں دھکیل رہی ہے جس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انتشار سے بچانے کے لئے کھلے دل کا مظاہرہ کرے اور سیاسی مفادات کی خاطر ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر توانائیں بروئے کار لائی جائیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی مخالفت کی ہے سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی سے جمہوری حکومتیں اپنی مدت پوری کر رہی ہیں۔
#/S