ڈاکٹر ضیاء القیوم

ملک کی ترقی کے لئے ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر ضیاء القیوم

اسلام آباد(لاہورنامہ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر باالخصوص دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ سمیت ملک کی سماجی و اقصادی ترقی کے لئے ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے.

یونیورسٹی کو مختلف مضامین میں 20۔ریسرچ جرنلز شائع کرانے کا اعزاز حاصل ہے .

اِن خیالات کا اظہار وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جرنل آف عربیک ریسرچ میں اضافے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی ایڈیٹوریل بورڈ ‘جرلز آف عربیک ریسرچ”کی سفارشات پر اب ہر سال باقاعدگی سے ‘ جرنل آف عربیک ریسرچ’ کے 2۔شمارے شائع کرے گی.

ٗ قبل ازیں ایک شمارہ شائع ہوتا تھا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہ مزید کہا ہے کہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یونیورسٹی نے اب تک شائع ہونے والے تمام جرنلز یونیورسٹی لائبریری میں رکھ دئیے ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاشرے کے لئے کارآمد تحقیقی منصوبوں پر فیکلٹی ممبرز کو مالی مراعات دیتی ہے ٗ بہتر کتاب لکھنے یا تحقیقی مقالہ لکھنے پر انیہں تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جاتے ہیں.

اندرون ملک یا بیرون ممالک منعقد ہونے والی کسی بھی علمی تقریب میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے فیکلٹی ممبرز کو ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جات ہیں۔