لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ اپوز یشن کی کشتی ٹو ٹی ہو ئی ہے کبھی کنارے نہیں لگے گی،
زرداری نے (ن) لیگ پر عد م اعتماد کر کے واضح کردیا کہ اپوز یشن ایک دو سرے پراعتماد کیلئے تیار نہیں،
اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ہے .سب چور لٹیرے این آراو لینے کیلئے سر تو ڑ کو شش میں مصرو ف ہیں۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جس کشتی پر سوارہو کر حکومت گرانے کیلئے نکلی ہے نہ وہ کشتی سلامت ہے نہ اس کشتی کے ملاح پر کسی کواعتماد ہے ۔
دو سا ل ہو گئے ہیں اپوز یشن حکومت کیخلا ف کسی بھی جگہ اپنی طا قت کامظاہرہ نہیں کر سکی.
جو اس با ت کی دلیل ہے کہ اب عوام پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کی قیاد ت پراعتماد کرنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔
انہو ں نے کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمن ابھی مزید تین سا ل انتظار کر یں .
و ہ فکر مند نہ ہوں حکومت کہیں نہیں جا رہی ، انتخابا ت 2023میں ہی ہو نگے،
مو لانا فضل الرحمن کی اے پی سی محض مذا ق کے علاوہ کچھ نہیں مو لانا فضل الرحمن کی اے پی سی میں اپوز یشن جماعتیں شرکت کیلئے تیار نہیں جو تیار ہیں وہ قومی نہیں گلی محلے کی نمائند ہ جماعتیں ہیں۔
اس لیے حکومت کوکسی اے پی سی سے کو ئی خطرہ نہیں۔ملک کا مستقبل رو شن ہے قومی خزانہ لو ٹنے والوں کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکاہے۔