چودھری پرویزالٰہی

چودھری پرویزالٰہی سے چودھری سلیم بریار کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور (لاہورنامہ) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی .

جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چودھری سلیم بریار نے پارٹی امور کے حوالے سے صورتحال سے چودھری پرویزالٰہی کو آگاہ کیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے سلیم بریار کی پارٹی کیلئے کاوشوں کو سراہا اور پارٹی امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کر کے عہدیداروں اور کارکنوں کو نچلی سطح تک متحرک کیا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے،

آج کل کورونا کی وجہ سے معاشی صورتحال بہت کمزور ہے،

پاکستان مسلم لیگ نے رمضان المبارک اور عید کے موقع پر ادویات اور راشن مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا تھا، کورونا کے بعد بھی مستحق افراد کی امداد جاری رکھی جائے