لاہور (لاہورنامہ)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کوکل بروز پیر 17 اگست 2020ءسے جزوی طورپرکھول دیا جائے گا۔
اس حوالے سے طلباءاور عملے کو مکمل طور پر حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
نیز یونیورسٹی ہاسٹل اور بسوں میں جراثیم کش سپرے کروا کر ڈس انفیکٹ کر دیا گیا ہے۔
فیس ماسک کے بغیر کسی بھی طالب علم کویونیورسٹی بس میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہو گی.
اسکے علاوہ کوئی بھی طالب علم بغیر فیس ماسک کے یونیورسٹی میں داخل نہیں ہو سکے گا۔
یاد رہے یونیورسٹی کو حکومت کی ہدایات کے بعد مارچ میں مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔