مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کو لاہور نیب طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کی خدمت کرنے والوں کو سزا دینے کے سیاسی انتقام کے”مشن” پر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کو نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بھجوایا جانے والا سوالنامہ مضحکہ خیز اور تضادات کا مجموعہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑکے خلاف سپریم کورٹ، اسلامی نظریاتی کونسل، بارایسوسی ایشنز اور عوام اپنا عدم اعتماد کا نوٹس جاری کرچکی ہیں ۔

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں احتساب کا مذاق اور سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ہے ۔
کھیلوں کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششوں پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو تکلیف ہے ۔
حنیف عباسی نوازشریف کے بہادر ، وفادار سپاہی اور ساتھی ہیں۔
ہر آندھی اور طوفان کا حنیف عباسی نے ڈٹ کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے ، ایک بار پھر سرخرو ہوں گے ۔
جب بھی موقع ملا نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ راولپنڈی کے عوام کی پھر خدمت کریں گے ۔
شہبازشریف کی قیادت میں راولپنڈی میٹرو، کارڈیالوجی ہسپتال کے لئے حنیف عباسی نے دن رات محنت کی۔