اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ میرے پورے خاندان کو گرفتار کرلو ،
اٹھارہویں ترمیم ،آئین اور جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دینگے ،
دباؤ محسوس کررہے ہیں اور ہمیں بھی لائن میں آنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں،ہم کل بھی دبائو نہیں آئے اور آج بھی دبائو میں نہیں آئینگے ،
کٹھ پتلی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا ہے ،اس کی ڈور کہیں اور سے ہلتی ہے ،
یہ نا ملٹری کورٹ ہے نا ان کیمرہ کورٹ ہے،
عوام کو حق ہے عدالت آنے کا اور کارروائی دیکھنے کا ،
وکلا کو عدالت آنے سے روکا گیا جس سے کارروائی میں تاخیر ہوئی،
کیا یہ سب جج پر دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی،یہ میرے ساتھ اور میرے خاندان کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیل رہے ہیں.
پیپلز پارٹی نے یحییٰ خان، ضیاالحق اور پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ، آج بھی اس کٹھ پتلی حکومت کی مخالفت کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔
پیر کو احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زداری کے پیشی کے موقع پر بلاول بھٹو زر داری بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم محسوس کررہے ہیں کہ ہم پر دباؤ ہے، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ہم بھی لائن میں آجائیں، ہم بھی اسکرپٹ کو فالو کریں تا کہ 18ویں آئینی ترمیم، این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی ہو، ایوان سے کالا قانون منظور ہو تاہم ہم کل بھی دباؤ میں نہیں آئے آج بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آگے جا کر آپ دیکھیں کہ 1973 آئین، این ایف سی ایوارڈ، جمہوری حقوق، انسانی حقوق اس ملک کے غریب عوام کے معاشی حقوق پر میرا مؤقف دباؤ کی وجہ سے تبدیل نہیں ہوگا۔
اسلام آباد کی پولیس فاروق ایچ نائیک، لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کے ساتھ بدسلوکی کی اور عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سماعت تاخیر سے شروع ہوئی اور کارروائی بھی متاثر ہوئی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہر ملزم کا وکیل اس بات پر احتجاج کررہا تھا، کسی کو دھکے لگے، کوئی زخمی ہوا کسی کو اندر نہیں آنے دیا گیا کیا یہ آزاد ریاست میں ہوتا ہے،
پاکستان کے عوام، سپریم کورٹ کے وکلا سے کیا چھپانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کو کیا خوف ہے کیا ڈر ہے؟
کیا یہ جج پر دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی یا ہم پر دباؤ ڈالنے کی، کیا آپ آصف زرداری سے اتنا ڈرتے ہو کہ صرف عدالت میں پیشی کے موقع پر پوری اسلام آباد کی پولیس کو ادھر کھڑا کردیتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک تاریخی دن ہے آج 17 اگست ہے، ہر جیالے کو یہ تاریخ یاد ہے،
آج مینگو ڈے تھا، جو اس ملک کے آمر جنرل ضیاالحق کا آخری دن تھا اورآج جو ہائبرڈ رجیم چل رہا ہے،