یو ای ٹی لاہور

یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ، گذشتہ سالوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

لاہور (لاہورنامہ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کے خواہشمند طلبہ وطالبات کی تعداد میں اضافہ ، گذشتہ سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

رواں سال 14 ہزار 624 طلبہ نے داخلے کی اپلائی کیا۔

جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد 4 ہزار 682 تھی۔

اس سے قبل سب سے زیادہ تعداد 2011 میں 8 ہزار 23 طلبہ و طالبات نے داخلے کیلئے اپلائی کیا۔

رواں سال داخلے کیلئے اپلائی کرنے والے 86.3 فیصد طلبہ و طالبات

یو ای ٹی کے مین کیمپس میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔

طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد میکینکل انجنئیرنگ، کمپیوٹر سائنس،

الیکٹریکل، سول ، کمپیوٹر،کیمیکل،بائیو میڈیکل اور سوفٹ وئیر انجینئرنگ

میں داخلے کے خواہاں ہیں ،

طلبا کی ایک کثیر تعداد نے میکاٹرونکس اور آرکیٹکچر انجینئرنگ میں داخلے کیلئے اپلائی کیا ہے۔اسی طرح بزنس ایڈمنسٹریشن ، پیٹرولیم انجینئرنگ ، آٹو موٹیو انجینئرنگ ، بزنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی طلبہ داخلے کے خواہاں ہیں۔

رواں سال یونیورسٹی نے سافٹ انجینئرنگ ، کیمسٹری ، میتھامیٹکس ، فزکس اور انوارمینٹل سائنس میں نئے بیچلر پروگرامز کا آغاز بھی کیا ہے۔

انٹری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی ہے ، جبکہ یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے نئے آنے والے طلبہ اور ان کے والدین کو یو ای ٹی میں داخلہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی بہترین فکلیٹی کی حامل ،نتائج پر مبنی تعلیم دینے والی اور کم فیس پر معیاری تعلیم فراہم کرنے والی پنجاب اور وفاق میں واحد درسگاہ ہے۔

یونیورسٹی میں انڈر گریجوائٹ پروگرامز کے 50 فیصد طلبہ وطالبات ہر سال کسی نے کسی مد میں سکالر شپس حاصل کرتے ہیں۔