ٹرانسمیشن لائن

لیسکو کی 132 KV ٹرانسمیشن لائن کے چوتھے ٹاور پر فنی خرابی ،متعدد علاقوں میں بجلی بند

لاہور (لاہورنامہ) 220 KV کے نیو کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کی 132 KV رحمان پارک ٹرانسمیشن لائن کے چوتھے ٹاور پر فنی خرابی پیدا ہوگئی.

جس سے صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں بجلی بند رہی ،

شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی بندش سے شہریوں کی چیخیں نکل گئیں ۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی کے باعث 220 کے وی نیو کوٹ لکھپت گرڈ اسٹیشن کے سرکٹ بریکر اور کرنٹ ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا۔

خرابی پیدا ہونے سے کینٹ ، چونگی امر سدھو،والٹن ، ٹائون شپ ،گرین ٹائون، یو حنا آباد،نشتر کالونی، لیاقت آباد، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی ۔

فنی خرابی پیدا ہونے پر عملے کی جانب سے کرنٹ ٹرانسفارمر اور سرکٹ بریکر کی تبدیلی کا کام شروع کردیاگیا ۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہم کی گئی ۔

گزشتہ روز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی عروج پر رہی جس کی وجہ سے کئی علاقو ں میںپانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔