اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
گرم موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں گلاف کا خطرہ ہے،
پگھلتے گلیشیئرز نے مقامی آبادی کے لیے خطرےکی گھنٹی بجا دی ہے۔
بگروٹ،یاسین،ہنزہ،نگر،شگر،گانچھے،گلگت کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
معاون خصوصی برائے ماحولیات نے گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کیا۔
ملک امین اسلم نے پگھلتے گلیشیئرز کو مقامی آبادی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔
ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع ہوگا،منصوبے پر 6 ارب روپے کی لاگت آئےگی۔
معاون خصوصی برائےماحولیات کا کہنا تھا کہ 3ارب روپے کی لاگت سے 50گلیشیئر مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کریں گے،
سیلابی پانی کی مانیٹرنگ کے لیے400خصوصی اسٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 1.5ارب روپے براہ راست مقامی کمیونٹی کو فراہم کیے جائیں گے،پراجیکٹ کے تحت 10 لاکھ کے قریب مقامی افراد کو براہ راست فائدہ ہوگا۔
ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز کے پگھلا کا عمل تیز ہو رہا ہے،
2015 میں خطرناک گلیشیئرز لیکس کی تعداد صرف33 تھی،اس وقت خطرناک گلیشیئرز کی تعداد 133 ہوچکی ہے۔
معاون خصوصی برائےماحولیات نے کہا کہ گلیشئرز پگھلا سے ممکنہ نقصان پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، مقامی آبادی کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا حکومتی ترجیح ہے۔