لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران سادگی اور کفایت شعاری کی آڑ میں ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹتے رہے.
اپوزیشن ملک کی خوشحالی کی بجائے صرف اقتدار کی باری کیلئے دعائیں مانگنے میں لگی ہوئی ہے ‘ ترجمان پنجاب حکومت
لیکن اب اس روایت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے ،
خواتین کوقومی دھارے میں شامل کیا جارہا ہے اور اس تناظر میں متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں،
پوری قوم ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ہے .
اور انہیں ہر طرح کی سپورٹ دینے کیلئے تیار ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی بجائے ہر وقت یہ دعائیں مانگتی رہتی ہے کہ اسے کسی نہ کسی طرح دوبارہ اقتدار کی باری مل جائے.
جس کے آئندہ تین سال اور اس کے بعد بھی کوئی آثار نظر نہیں آرہے ۔
اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ صرف بیان بازی کرنے کی بجائے حکومت کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے لائے .
لیکن اسے سوائے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔
موجودہ حکومت نے کرپشن کے آگے بند باندھا دیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن کو نہ دن اور نہ رات کو چین ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انشا اللہ بہت جلد صوبے میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا.
جس کا مقصد ماضی کے حکمرانو ں کی طرح اپنی جیبیں بھرنا نہیں بلکہ صوبے اور اس کی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے ۔