الاقوامی پیشنٹ سیفٹی ورکشاپ

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چارروزہ بین الاقوامی پیشنٹ سیفٹی ورکشاپ کا افتتاح

لاہور (لاہورنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے آج فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں چارروزہ بین الاقوامی پیشنٹ سیفٹی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ڈائریکٹراورِک ڈاکٹرعالیہ،نائب ڈائریکٹر اورِک ڈاکٹرحسین جعفری،سعودیہ عرب سے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے فاؤنڈنگ ڈائریکٹرجنرل آف سعودی پیشنٹ سیفٹی سنٹرڈاکٹر عبداللہ الہوساوی ودیگرفیکلٹی ممبران کے علاوہ طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

ڈاکٹرحسین جعفری نے بین الاقوامی پیشنٹ سیفٹی کانفرنس کے مقاصدو اہمیت پرروشنی ڈالی اور مہمانوں کوخوش آمدید کہا۔

پودالگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پودالگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادپرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ،وائس چانسلراور ڈاکٹرحسین جعفری مبارکباداور شاباش کے مستحق ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پیشنٹ سیفٹی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرزکی سیفٹی بھی اتنی ہی اہم ہے۔
پیشنٹ سیفٹی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.

پیشنٹ سیفٹی دس سالہ پنجاب ہیلتھ پالیسی کا اہم جزوہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں پہلی بار پیشنٹ سیفٹی اینڈ کوالٹی پر صوبائی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

عالمی ادارہ صحت کی معاونت سے صوبہ کے دس سرکاری ہسپتالوں میں پیشنٹ سیفٹی فرینڈلی ہسپتال انیشی ایٹو کاآغاز کیاگیاہے۔

ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے ہیلتھ ورکرزاور مریضوں کی اہمیت کواجاگرکرنے کیلئے ہر سال منایاجاتاہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کوپیشنٹ سیفٹی کے حوالہ سے سنٹرآف ایکسی لینس بناناچاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے چارروزہ پیشنٹ سیفٹی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکیلئے تعاون کرنے پر سعودیہ عرب کے ڈاکٹرعبداللہ الہوساوی کاشکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیشنٹ سیفٹی کو فروغ دینے کیلئے مستقبل میں سعودی پیشنٹ سیفٹی سنٹرسے مکمل کوارڈینیشن کے ساتھ پروگرام مرتب کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے کورونامریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو بے حد سراہا۔

وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی آمدپر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پیشنٹ سیفٹی کے موضوع پر ایسی کانفرنسز اہم کرداداداکریں گی۔

ڈاکٹرحسین جعفری نے کہاکہ چارروزہ بین الاقوامی پیشنٹ سیفٹی کانفرنس میں مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیاجائے گا۔

بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں پودالگاکرشجرکاری مہم کا بھی آغازکیا۔