لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا-
اس سلسلے میں افتتاحی تقریب علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں منعقد ہوئی-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کے بعد بس کا معائنہ کیا-
وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے پاکستان مونومنٹ تک ہو گا-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے –
راولپنڈی کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے –
ڈبل ڈیکر بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے-
لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے-ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی-
پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا بہت پوٹینشل ہے –
کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دینے کا پراجیکٹ لا رہے ہیں –
کوٹلی ستیاں کو ملانے والی رابط سڑکیں بنائی جائیں گی جس سے سیاحت کو فروغ اور لوگوں کو نیا سیاحتی مقام ملے گا-
سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے – ڈبل ڈیکر بس سروس کا جلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے –