لاہور ( لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تو ملک کا دیوالیہ نکلنے والا تھا .
لیکن وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو نہ صرف سنبھالا دیا بلکہ اسے درست سمت میں گامزن کردیا ،
آج تمام عالمی ادارے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا رہے ہیں، پاکستان کے عوام عمران خان کو اپنا وزیر اعظم مانتے ہیں .
ہمیں مسترد شدہ اپوزیشن سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی رپورٹس ہماری مرتب کردہ نہیں بلکہ وہ پاکستان کے بہتر ہوتے حالات کو مد نظررکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہیں ۔
حالات میں بہتری آرہی ہے اور نہ صرف پاکستان کے سرمایہ کار وں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے بلکہ امریکہ ، چین سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ طے ہے کہ حکومت احتساب کے عمل میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی .
اور کسی کو این آر او نہیں ملے گا ،ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہر حال میں واپس لوٹانا ہوگی ۔