شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے، شبلی فراز کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے ،

دو سالہ کار کر دگی عوام کے سامنے لانا وزراء کا فرض ہے ،

اپوزیشن نا امیدی کا رول اچھے سے نبھا رہی ہے ،

جو لوگ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں وزیراعظم ان کو بھی نہیں چھوڑینگے،

ملک مشکل وقت سے نکلتا جارہاہے.

یہ عوام کیلئے اچھی اور اپوزیشن کیلئے بری خبر ہے ۔

وفاقی وزراء کے ہمراہ دو سالہ کار کر دگی پر پریس سے مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت عوام کے سامنے جواب دہ ہوتی ہے، تمام وزرا کا فرض ہے کہ اپنی دو سالا کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ملک صحیح راستے پر چل پڑا ہے، اس وقت ملک کے لئے اچھی خبریں ہیں لیکن اپوزیشن کے لئے بری خبریں ہیں، ملک مشکل وقت سے نکلتا جا رہا ہے، ہماری معیشت بہتر ہو رہی ہے۔