لندن/اسلام آباد (لاہورنامہ) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے مل جل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
نواز شریف نے دوران گفتگو سابق صدر آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف ہونے والے کسی بھی غیر آئینی اقدام کی مخالفت کرینگے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
نواز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اے پی سی کے تمام فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی ایک اور تصویر سامنے آ گئی ہے۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا تو نواز شریف نے پارک لین اور آکسفورڈ سٹریٹ پر چہل قدمی کی۔
اس دوران حسن نواز اپنے والد پر چھتری تانے ساتھ ساتھ چلتے دکھائی دیئے۔