لاہور(لاہورنامہ) لاہور شہر میں تیز بارش سے ہر طرف پانی جمع ہو گیا،
سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں،
نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ بجلی غائب ہوگئی۔
باغوں کے شہر میں رات سے شروع ہونیوالا بارش سلسلہ تھم نہ سکا، وقفے وقفے جاری بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔
سڑکیں ڈوب گئیں، انڈر پاس بھر گئے، کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلیں خراب ہوگئیں۔
نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو نقصان ہوا۔
لاہورشہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اپر مال 141، مغلپورہ 74 اور تاج پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔
نشتر ٹاﺅن میں 123، چوک ناخدا میں 120، پانی والا تالاب میں 141ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔فرخ آباد میں 156، گلشن راوی میں 155، اقبال ٹاﺅن میں 131، سمن آباد 153، جوہر ٹان میں 103ملی میٹر بارش ریکارڈ اور ایئرپورٹ پر 92.6ملی بارش ہوئی۔
گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، میانوالی بھکر میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔