گور نر پنجاب, وزیر اعلی

گور نر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے درمیان ملاقات

لاہور (لاہورنامہ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے درمیان گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی،

دونوں رہنمائوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کی ترقی کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔

اپوزیشن کومشورہ ہے کہ وہ احتجاجی تحر یک کی دھمکیاں دینے کی بجائے 2023کے انتخابات کا انتظار کر ے۔

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت تمام وسائل استعمال کر ے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مخالفین خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کیلئے منفی سیاست کر رہے ہیں.

مگر ہم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور خوشحالی لا رہے ہیں۔