محرم ،مجالس اور جلوس

محرم ،مجالس اور جلوس کے دوران ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ، صدر مملکت

اسلام آباد (لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا کا

پھیلائو روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل جاری رکھنے اور مجالس اور جلوس کے دوران ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ۔

اسلامی سال کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر دی گئی.

قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ ماہ ہمیں صبر و برداشت،

حق گوئی کے لئے ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی کیلنڈر کے سال کے آغاز پر نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔