وزیر تعلیم شفقت محمود

اگر حالات ٹھیک ہوئے تو پندرہ ستمبر کو سکول کھل جائینگے ، وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک ہوئے تو پندرہ ستمبر کو سکول کھل جائینگے ،

ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں،

کیمبرج کو بتادیا ہے رزلٹ قبول نہیں ، ہماری بات کو تسلیم کر نا بڑی کامیابی ہے ،

اپریل 2021 میں پورے ملک کے سکولوں میں یکساں نصاب ہوگا۔

وزارت تعلیم کی دو سالہ کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ کورونا کی وبا کی وجہ سے ہمیں بڑے چیلنجز سے نبردآزما ہونا پڑا، وزارت تعلیم کو ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں،

دو سال میں وزارت تعلیم کو بڑے بڑے فیصلے کرنے پڑے،

متفقہ طور پر مشاورت سے تعلیمی دارے پندرہ ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا،

باہمی مشاورر سے نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں کے ہزاروں بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کیا گیا۔

ایک فارمولا بنایا جس کے تحت انتیس بورڈز نے عمل کیا۔

شفقت محمود نے کہاکہ ہم ایک مشکل پریڈ سے گزر رہے ہیں،

7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوگا،امید ہے ہم 15 ستمبر کو سکول کھول دیں گے،

وزارت صحت اس سے متعلق طریقہ کار دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 7 اپریل کو ٹیلی سکول کا اجرا کیا،

گیلپ پول کے مطابق 70 سے 80 لاکھ بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں،ہائرایجوکیشن کے لیے آن لائن تعلیم کا آغاز کیا ،انٹرنیٹ سے متعلق بچوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

وزیراعظم نے اس معاملے پر اجلاس کیے،پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس دینے جارہے ہیں۔

یکساں تعلیمی نصاب کا اجرا کیا،پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں یہ کام پہلے نہیں ہوا،