جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر

نیول چیف کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد (لاہورنامہ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا ۔

میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر
نیول چیف کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کا افتتاح

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینشن سینٹر مقامی بحری اسٹیک ہولڈرز اور بین الاقوامی انفارمیشن فیوڑن سینٹرز کے ساتھ رابطے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سینٹر کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ملکی خصوصی اقتصادی زون میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل دینا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ سینٹر مقامی طور پر تیار کردہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم انفارمیشن شئیرنگ کی یہ سہولیات ملکی اور بین الاقوامی سطح پرتیز ترین رابطے اور تعاون کو یقینی بنائیں گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر ملکی اور خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کو بہتر بنا کر ملکی میری ٹائم سیکٹر کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب کے دوران سینٹر کی کارکردگی اورآپریشنزکے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیاترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سینٹر کی تجدید اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔