صحت کارڈ کااجراءکم آمدنی والے طبقے کا بنیادی حق ہے ،اس طرح کے دیگر منصوبے بھی شروع کرینگے‘مسرت چیمہ

لاہور:تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اس لئے راناثنا اللہ کو بھی اسی طرح کے خواب آتے ہیں ، شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور اب خواجہ سعد رفیق کو بھی اپنی چھتری کے نیچے لانے کےلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں،صحت انصاف کارڈ کااجراءکم آمدنی والے طبقے کا بنیادی حق ہے ۔ پارٹی دفتر میں کارکنوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ رانا ثنااللہ خان کا یہ بیان کہ پی ٹی آئی کے 25سے 30اراکین ان سے رابطے میں ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ چھانگا مانگا کی سیاست کی ہے اس لئے رانا ثنا اللہ کو سوتے جاتے اور اٹھتے بیٹھتے اسی طرح کے خواب آتے ہیں ۔ تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں چٹان کی طرح متحدہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن عوام کی توجہ اپنی کرپشن سے ہٹانے کےلئے اس طرح کے شوشے چھوڑ رہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ والوں کو کوئی رعایت نہیںملے گی بلکہ انہیں ملک و قوم کے لوٹ ہوئے کھربوں روپے سود سمیت واپس کرنا ہوںگے ۔مسرت چیمہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کااجراءایک انقلابی قدم ہے اور یہ غریب طبقے کا بنیادی حق تھا ۔ حکومت آنے والے دنوںمیں اس طرح کے مزید منصوبے شروع کرے گی جس سے عوام کی زندگیوںمیںخوشحالی تبدیلی آئے گی ۔

کیٹاگری میں : صحت