لاہور(لاہورنامہ) باب لاہور منصوبے میں تاخیر اور لاگت میں اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،
قرارداد مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،
ٹھوکر پرباب لاہورکا منصوبہ پانچ ماہ کی تاخیرکے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکا۔ آئی ڈیپ کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلی اور ایل ڈی اے کی سستی سے منصوبہ تاخیر سے باعث بن رہا ہے۔
تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں بھی پانچ کروڑ کا اضافہ ہوگیا۔
منصوبہ دسمبر دو ہزار انیس میں تین کروڑ کی لاگت سے شروع ہوا۔
منصوبے کو ہر صورت چار ماہ میں مکمل کیا جانا تھا جو آٹھ ماہ بعد بھی مکمل نہ ہو۔
پنجاب کا یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ بات لاہور کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیا جائے ۔