لاہور(لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں بہترین اور مثالی ہیں،
وزیر اعظم عمران خان نے جب پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالی اس وقت پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار تھا،
گزشتہ حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کے مصنوعی استحکام نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا،
بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دی گئی،
ایف اے ٹی ایف (FATF) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا،
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ملک کے لیئے بروقت سخت معاشی فیصلوں نے ملکی معیشت میں استحکام لانا شروع ہوا،
بین الاقوامی اداروں نے ان فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہونا شروع ہوئی۔