لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے حادثات کی رپورٹ پر شفافیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور جلد عوام کے سامنے تمام حقائق لائیں گے،
ادارے میں سزا و جزا سخت نظام قائم کیا جا رہا ہے،
ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ریلوے کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ریلوے حادثات کی تحقیقات، ذمہ داروں کا تعین اور سزا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ریلوے حکام کی جانب ے وفاقی وزیر کو فریٹ بزنس بڑھانے اور ریلوے اراضی کے کمرشل استعمال سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
ریلوے حکام کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں فریٹ اور مسافر ٹرین کی آمدن سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں ریلوے بزنس پلان سمیت فریٹ اور پسنجر سیکٹر کے آمدن پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کی جانب سے ریلوے حکام کو ہدایت کی گئی کہ مسافروں کو بہتر ین سفری سہولتیں فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں آنے والے وقت کی تیاری کرنی ہے،
ہمارا فوکس ریلوے کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔