فواد چوہدری

پہلے بھی کہہ رہا تھا نوازشریف کوئی بیمار نہیں ، ترس نہ کھائو ،فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ رہا تھا نوازشریف کوئی بیمار نہیں ،

ترس نہ کھائو ،نواز شریف کی رپورٹ ہائی کورٹ نے مانگی ہے ،

رپورٹس صحیح نہیں دی جارہی ہیں جس لیبارٹری نے رپورٹس دی اور جس ڈاکٹر نے لکھی ،سب کی تفتیش ہوگی ،

مولانا فضل الرحمان اگر بلاول بھٹو کیساتھ مل کر بھی تحریک چلائیں تو لاہور کا ایک ہال بھی بھر نہیں سکتے ،

مدرسے کے بچوں کو جمع کیا جاتا ہے ،نیب ہمارے زیر انتظام نہیں ہے ،

جسٹس سسٹم ریفارمز کی طرف جانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،

پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کی وجہ سے پاکستان فیٹ ایف کی گرے لسٹ میں گیا ،آٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی آگے چند دنوں میں آ جائیگی ،

صوبوں کی کار کر دگی عوام کے سامنے لازمی ہونی چاہیے،

برطانوی حکومت دہشت گردی کی بات کرتی ہے،

ہمارا سب سے بڑا دہشت گرد تو لندن میں بیٹھا ہے،ہمیں بانی ایم کیو ایم واپس چاہیے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جرنلسٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمان کے اندر بحث کو کس طرح رپورٹ کیا جائے، اس پر صحافیوں کی ٹریننگ ایک اہم ترین موضوع ہے،

مجھے خوشی ہے کہ اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تمام صوبائی اسمبلیوں کو اپنے یوٹیوب چینلز شروع کرنے چاہئیں۔

ایک طرف لوگوں کو نوکریوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں مگر دوسری جانب بہت ساری نوکریاں پیدا بھی ہوئی ہیں۔

پرنٹ میڈیا کیلئے خبر کی اتنی اہمیت نہیں رہ گئی ہے،تمام اخباروں کی لیڈ کل کا بیان ہے کسی سیاسی لیڈر کا، پرنٹ میڈیا کا کردار ہے کہ اس بیان کے پیچھے کی کہانی بتائیں۔