لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی۔
ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں انہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
یہی پاکستان تحریک انصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سے عوام کاٹ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ (ن)پرٹویٹس کی بجائے عوام کے مسائل پرجواب دیں۔
بتایا جائے عوام کو روزگار ،ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے؟
قومی ترقی 5.8 سے منفی 0.4 کیسے ہوئی؟
چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا۔
جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں۔