اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے (ن) لیگ کی جانب سے این آر او مانگنے سے متعلق کچھ دستاویزات ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے.

کہ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مجوزہ مسودے کی نقل اپنی ٹوئٹ میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ مطالبہ کررہی تھی.

کہ این آر او کس نے مانگا،حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔
انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔