حماد اظہر

نیب کا ادارہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہا ہے ،اس پر کوئی بیرونی دبائو نہیں، حماد اظہر

لاہور (لاہورنامہ) وفاقی و زیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی،

ملک میں چینی اور گندم کی کوئی قلت نہیں اوردرآمد بھی کی جارہی ہیں،

قومی احتساب بیورو اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہی ہے اور اس پر کوئی بیرونی دبائو نہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بد حال معیشت کو بہتر کیا ہے اور اب ہم درست سمت میں گامزن ہیں ،

جو اپوزیشن جماعتیں معیشت کی بربادی کا رونا رو رہی ہیں وہی اس کی اصل ذمہ دارہیں ۔

موجودہ حکومت ملک میں حقیقی تبدیلی لا کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی ۔

حماد اظہر نے کہا کہ صنعتیں اور دیگر شعبے چل پڑے ہیں جس سے معیشت بھی متحرک ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور قومی احتسا ب بیورو کا ادارہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کر رہا ہے ۔