توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ

توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ، شفقت محمود

لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے.

تاہم آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔

سرکلر ڈیٹ
توانائی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا ، شفقت محمود

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ بطور ایم این اے ان کے پاس حلقے سے سب سے زیادہ مسائل بجلی سے متعلق آتے ہیں،

عوام کسی بھی حکومت کی کارکردگی کا تجزیہ بجلی کی فراہمی و دیگر معاملات سے کرتے ہیں،

ہمارا اصل ہدف عوام کو مطمئن کرنا ہے،

بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ماضی میں بجلی کے معاہدوں سے متعلق قومی مفاد کو سامنے نہیں رکھا گیا،

ماضی کی حکومتوں کے مسائل ہم حل کررہے ہیں،

آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں سے ہماری گردن میں طوق پڑ گیا۔

ہم آئی پی پیز کے خلاف نہیں، ان سے معاملات بہتر بنا رہے ہیں،

آئی پی پیز کے ساتھ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کو متوازن کر رہے ہیں،

ہم نے جب حکومت سنبھالی تو 1500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ورثے میں ملا، یہ سرکلر ڈیٹ دو ہزار ارب سے تجاوز کرگیا ہے،

آئی پی پیز سے نئے معاہدوں سے سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا۔