وفاقی وزیر کا سابقہ حکمرانوں

وفاقی وزیر کا سابقہ حکمرانوں کے قتل پہ اکسانا، دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی بشرابٹ نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو غلام سرور کے بیان پر عدالت جانا چاہیے،

وفاقی وزیر کا آج سابقہ حکمرانوں کے قتل پر اکسانا سیدھا سیدھا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے،

وزیر مشیر سیاسی جماعتو ں کے قا ئد ین کیخلا ف بو لنے سے پہلے جمہوری اور مہذب الفا ظ کا چنائو کر یں۔

انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں پہ الزامات ہر جمہوری ملک میں لگتے آئے ہیں لیکن ان کو قتل کر دینے کی ترغیب دینا کسی صورت برداشت نہیں کرنا چاہیے،

تحریک انصا ف کے وزیر مشیر اپنا اقتدار ختم ہو تادیکھ کرہواس باختہ ہو چکے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا سیا ستدانو ں بارے بیان انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔