لاہور( لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران غلط اعداد وشمارپیش کرنے والے کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
صوبائی وزیر صحت نے یہ احکامات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔
اس موقع پرصوبائی وزیرہائرایجوکیشن حافظ یاسرہمایوں،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،ڈی ایچ اے،ریسکیو 1122، سپیشل برانچ ،ہائر ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے ڈینگی لارواء کی تلفی کیلئے زیادہ محنت درکارہے۔
پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن کی رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرزپرآگاہی جاری ہے۔
تمام اضلاع میں سرویلنس کو مزید سخت کیاجائے۔ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ٹارگٹ آپریشنز کئے جائیں۔
پی آئی ٹی بی تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے ڈیٹا کولیکشن پراسیس کو مزیدفعال بنائے۔
انسدادڈینگی مہم کی ٹیموں کوٹارگٹ ایریاز میں بھیجاجائے۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں تاحال ڈینگی قابومیں ہے۔