لاہور (لاہورنامہ) چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا ۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی ، چیئرمین شیخ زید ہستپال شیخ زاہد ، ڈاکٹر طلحہ ،بلال حبیب گرین کیپرز لاہور کنزرویشن سوسائٹی کے عہدیداران علی امجد ، اسما چیمہ ، نعیم باجوہ نے ہسپتال میں جیٹ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت ہسپتال میں پودا لگایا ۔
جیت گرین پاکستان کے اشتراک سے شیخ زیدہسپتال میں شجرکاری کی گئی ۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے۔
درخت لگا نا اور ان کی آبیاری کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ڈاکٹر حضرات کا شجرکاری مہم میں حصہ لینا خوش آئند ہے ۔
پی ایچ اے ہسپتال، سرکاری دفاتر ، کالج، یونیورسٹیاں اور سکولوں میں شجرکاری کے شعور کو اجاگرکررہا ہے۔
چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شجر کاری مہم کو کا میاب بناکر کلین اینڈ گرین لاہور کا خواب شرمندہ تعبیر کرے گا ۔
ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے درختو ں اور پودوں کی افزائش ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیٹ گرین پاکستان ، بلال حبیب گرین کیپرز کنزرویشن سوسائٹی اور شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔