لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،
نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین اورشہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر،برداشت اورقربانی کو قیامت تک کیلئے زندہ کردیا ہے ۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کربلاکے میدان میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کیخلاف جہاد کرنے کا درس دیتاہے۔
حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں نے لازووال قربانیاں دے کر حق کا پرچم بلند سر بلند کیا۔
حضرت امام حسین اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین نے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دے کر تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا ،
کربلا کے میدان میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔