جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن ”ڈیلی ویجز ” کی سیاست کر رہی ہے، حکومت دبائو میں آئیگی، جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک پر کئی دہائیاں حکومت کرنے اور اسے دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے نئی وارداتیں کرنے کے درپے ہیں،

اپوزیشن اپنے حالات کو دیکھتے ہوئے ”ڈیلی ویجز” کی سیاست کر رہی ہے.

لیکن اب ان کا کوئی فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کی دولت کو بے دردی سے لوٹا اور اس کا خمیازہ آج پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان بہادری سے حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ،

قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں انشا اللہ انہیں کامیابی ملے گی.

اور پاکستان کے بد خواہ ناکام اور نا مراد ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ(ن) والوں پر واضح ہو گیا کہ آئندہ ان کی حکومت نہیں آئے گی.

تو انہوں نے ایک سازش کے تحت جان بوجھ کر ایسے اقداما ت کئے .

جس کے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ،

یہ ہمیں دلدل میں پھنسا کر گئے ہیں لیکن حکومت پر عزم ہے اور ملک میں مالی استحکام لائیں گے.

اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا ۔