غلام سرور خان

ملک میں مزید دو دن تک بارشوں کا امکان، کراچی میں موسم صاف ہو جائیگا ، غلام سرور خان

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی آئندہ دنوں کی ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق ملک میں میں دو دن تک مزید بارشوں کا امکان ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہو گی۔

غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم کل سے صاف ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں مزید بارشوں کا امکان نہیں،

ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم جمعہ سے اگلے جمعے تک موسم صاف رہنے کی پشینگوئی ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ عوام کے دکھ درد کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔