بہادر افواج نے 6ستمبر کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مسرت چیمہ

لاہور( لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن پاک بھارت 1965کی جنگ میں افواج کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ،

بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،
بہادر افواج نے 6ستمبر کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، مسرت چیمہ

اس دن کا مقصد پاکستان کے دفاع اور عسکری طاقت کو مضبوط کرنے کی تجدید کرنا ہے تا کہ مستقبل میں روایتی حریف بھارت سمیت کسی بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے،

6ستمبر کا دن کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے.

جب کئی گنا بڑا ملک افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ جذبہ شہادت کا شوق رکھنے والی فوج اورقوم کے ساتھ ٹکرایااور اس کا غرور خاک میں مل گیا۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یوم دفاع کے حوالے سے حلقہ این اے 127 میں ویمن کالج باغبانپورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پرچم کشائی اور جنگ ستمبر کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل فرزانہ کشور سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ 1965 کی پاکستان اور بھارت کی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔

پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جراتمندانہ جذبے سے تکبر سے لتھڑے ہوئے دشمن کے ہوش گم کردئیے جو آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے ۔

1965 میں بھارت کی طرف سے جنگ کا تھوپا جانا پاکستانی قوم کے ریاستی نصب العین دوقومی نظریہ،قومی اتحاد اور حب الوطنی کو بہت بڑا چیلنج تھا .

جسے جری قوم نے کمال و قار اور بے مثال جذبہ حریت سے قبول کیا اور لازوال قربانیوں کی مثال پیش کر کے زندہ قوم ہونے کاثبوت دیا۔