اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور شہزاد سید قاسم کی کے الیکٹریک کے ساتھ کراچی میں اہم ملاقات ہوئی.
جس میں پاور ڈویژن، نیپرا، این ٹی ڈی سی، سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،
وزیراعظم کی ہدایات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں عملی اقدامات کیلئے ملاقات کی گئی،
پاور ڈویژن، نیپرا، این ٹی ڈی سی، سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی.
کمیٹی سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کوآرڈینیشن اور ون ونڈو عمل درآمد کیلئے کام کرے گی ،
کے الیکٹریک کے بورڈ کو بھی کراچی میں وافر بجلی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں ،
کے الیکٹریک کو جامع اور مربوط بجلی فراہمی اور مستقبل میں ان حالت سے نبردآزما ہونے کیلئے پلان بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں.